سراج اب زیادہ اعتماد والا بولر :کوچ

   

دبئی ۔پہلے نیٹ سیشن کے بعد محمد سراج نے ویڈیو میں کہا کہ تمام بیٹسمین زبردست فارم میں ہیں۔ یہ ٹیم کے لیے اچھی بات ہے کہ (گلین میکسویل) ، ویرات بھائی اور اے بی (ڈی ویلیئرز) سر سب اچھی فارم میں ہیں۔آر سی بی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز ، نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن نے کہا کہ دور دراز سے حکمت عملی (کپتان کے ساتھ) پر تبادلہ خیال کرنے کے بجائے آمنے سامنے رہنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ اب اس بات کو یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں کہ ہم سب ایک ہی صف میں ہیں۔ سراج کے بارے میں ہیسن نے کہا وہ پچھلے دو سیزن میں زیادہ سے زیادہ پراعتماد ہوا ہے۔ ظاہر ہے کہ اس نے ہندوستان کے لیے اچھا مظاہرہ کیا ہے (انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں) وہ جانتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے اور اس لیے وہ زیادہ پر اعتماد ہے۔آر سی بی اپنا دوسرا مرحلے کا پہلا مقابلہ دبئی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 20 ستمبر کو کھیلے گا۔