سراج انگلینڈ کیخلاف شاندار مظاہرہ کے بعد حیدرآباد واپس

,

   

ایرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ حیدرآبادی ہیرو پر شائقین کو فخر

حیدرآباد، 6 اگست (ایجنسیز) ہندوستانی کرکٹر محمد سراج آج لندن سے اپنے آبائی شہر حیدرآباد واپس لوٹے۔ایرپورٹ پران کیمداحوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔سراج نے وہاں منتظرمیڈیاسے بات نہیں کی اورسل فون پر بات کرتے ہویے کارمیں سوار ہوگئے۔دی اوول میں کھیلے گئے پانچویں ٹسٹ کی دوسری اننگز میں سراج نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں چھ رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔اس میچ میں سراج کی مجموعی نو وکٹوں کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف انہیں ’’مین آف دی میچ‘‘ کا ایوارڈ دلوایا بلکہ انہیں مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی بھی حاصل ہوئی۔اوول ٹسٹ میں پہلی اننگز میں سراج نے چار وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کو بڑے اسکور سے روکا۔ دوسری اننگز میں ان کی تباہ کن بولنگ نے ہندوستان نے فتح کی بنیاد رکھی۔سراج نے مسلسل جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے اہم شراکتوں کو توڑا۔ آخری دن کے کھیل میں ان کے اسپیل نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ کپتان کی حکمت عملی کے ساتھ سراج کی ہم آہنگی نمایاں رہی۔میچ کے بعد ماہرین نے انہیں ’’میچ ونر‘‘ قرار دیا۔سراج کی اس کارکردگی کو ہندوستانی کرکٹ کی حالیہ تاریخ کی بہترین بولنگ کارکردگیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔