کولکتہ۔ کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے شاندار بولنگکرتے ہوئے جمعرات کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلے گئے دوسرے ونڈے میں سری لنکا کو 215 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمدسراج نے 5.4 اووروں میں 3/30 کے اعدادوشمار کے لئے ایک اچھی شروعات کی جبکہ کلدیپ نے درمیانی اووروں میں ایک اور عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے اپنے دس اووروں میں 3/51 کے اعداد وشمار حاصل کیا۔ نوجوان فاسٹ بولر عمران ملک سات اوورز میں 2/48 کے ساتھ نمایاں رہیجبکہ دوسرے اسپنر اکشر پٹیل پانچ اوورز میں 1/16 کے ساتھ اپنا کردار اداکیا۔ سری لنکا اچھی شروعات کے بعد ڈیبیو کرنے والے نوانیڈو فرنینڈو نے ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کیاور کوسل مینڈس کے ساتھ 73 رنزکی شراکت قائم کی لیکن 17ویں اوور سے اسپن کے تعارف نے انہیں 102/2 سے 126/6 تک محدود کردیا۔ سری لنکا کو 200 سے اوپر لے جانے کے لیے ونیندو ہسرنگا، ڈنتھ ویللاج اور کسن راجیتھ کی جانب سے کچھ اونچے اسٹروکس کھیلنے پڑے ۔پہلے بولنگ کا فیصلے کرتے ہوئے ہندوستان نے محمد سراج اور محمد سمیع کے ذریعے ابتدائی لمحات سے ہی غلبہ بنانا شروع کیا۔سری لنکا کے پہلے مقابلے میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے نوانیڈو فرنینڈونے 63 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد 50 رنز اسکور کئے ۔