سراج کو بڑی ترقی، بمراہ بدستور پہلے مقام پر

   

دبئی، 22 اکتوبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مینز ٹسٹ بولرزکی درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا ہے، لیکن تازہ ترین درجہ بندی میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کے درمیان کچھ تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ خصوصی طور پر، ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے ونڈے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 17واں مقام حاصل کیا۔ سراج نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ونڈے سیریز میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا، جو ان کی تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد پہلی ونڈے درجہ بندی میں واپسی تھی ۔ ٹسٹ بولرزکی درجہ بندی میں بمراہ کی برتری اب پاکستان کے نعمان علی سے صرف 29 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ نعمان علی نے لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھائی اور دوسرا مقام حاصل کیا۔ ان کے ساتھی شاہین شاہ آفریدی بھی تین درجے ترقی پاکر 19ویں مقام پر پہنچ گئے۔ ٹسٹ بیٹنگ میں پاکستان کے محمد رضوان، بابر اعظم اور سلمان آغا نے بھی درجہ بندی میں بہتری حاصل کی، تاہم اب بھی انگلینڈ کے جیو روٹ پہلے مقام پر موجود ہیں۔ونڈے کرکٹ میں ہندوستان کے لیے سراج کے ساتھ ساتھ مچل مارش نے آسٹریلیا کے لئے ہندوستان کے خلاف پلیئر آف دی میچ کے بعد 42ویں مقام حاصل کیا۔ جوش ہیزل وْڈ اورمچل اسٹارک نے بھی ونڈے بولرز کی درجہ بندی میں ترقی کی۔ بنگلہ دیش کے مید حسن معراج نے بھی ون ڈے میں نمایاں کارکردگی کے بعد 18ویں مقام حاصل کیا۔