نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈنے تیز گیند باز محمد سراج کے والد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سراج کو ملک واپسی کا متبادل دیا تھا۔ سکریٹری جے شاہ نے بتایاکہ بورلا نے اس مشکل گھڑی میں اپنے غمزدہ کنبے کے پاس رہنے کا متبادل دیا تھا۔ جے شاہ نے بتایا کہ لیکن سراج نے آسٹریلیا میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رہنے اور قومی ٹیم کے لئے اپنی خدمات دینے کا فیصلہ کیا۔