لندن : /4 جولائی (ایجنسیز) محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں آج 6 وکٹیں لیکر ہندوستان کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی سبقت دلائی ۔ انگلینڈ نے گزشتہ روز کے اسکور 77/3 سے آگے کھیل شروع کیا ۔ جو روٹ اور کپتان بین اسٹوکس کو سراج نے دو گیندوں میں آؤٹ کردیا ۔ ہیری بروک (158) اور جیمی اسمتھ ( 184* ) نے 303 رنز کی پارٹنر شپ کی ۔ لیکن انگلینڈ 407 پر آؤٹ ہوگیا ۔ دوسری اننگز میں انڈیا نے 64/1 بناکر 244 رنز کی مجموعی سبقت حاصل کرلی ہے ۔