سراج کے باؤنسرس کے خلاف ہم بے بس رہے :بانڈ

   

بنگلورو۔ ممبئی انڈینزکے بولنگ کوچ شین بونڈ نے ابتدائی اسپیل میں محمد سراج کی غیر معمولی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر محمد سراج نے اپنے باؤنسرس کا بہت اثر پیدا کیا، جس سے ممبئی انڈینزکے بیٹرس کو شاٹس لینے پر مجبور کیا گیا۔ سراج نے اپنے چار اووروں میں 1-21 کے اعداد و شمار کے ساتھ، اوپنر ایشان کشن کی ایک اہم وکٹ لی جس کی وجہ سے ممبئی کو ایک اچھا آغاز فراہم نہیں ہوا ۔ سراج کے ذریعہآر سی بیکو ابتدائی کامیابی ملی کیونکہ سراج نے تیسرے اوور میں کشن کو تھرڈ مین پرکیچ کروایا ۔ قبل ازیں انہوں نے پہلا اوور بہترین کرتے ہوئے صرف دو رنز دے ۔ شین بانڈ نے کہا کہ وہ پاور پلے کے اندر روہت شرما کی بڑی وکٹ حاصل کر سکتے تھے کیونکہ ایم آئی کے کپتان نے ایک پل کو اوپر کھیلا لیکن سراج اور دنیش کارتک کے درمیان تال میل نہ ہونے کے نتیجے میں تصادم ہوا اور گیند ان کے درمیان گرگئی۔ بانڈ نے کہا کہ آپ سراج کے وہ پہلے تین اوورزکو دیکھیں۔ اس نے کوئی کمزور گیند نہیں دی، اس نے کچھ نہیں چھوڑا، اس نے اپنے باؤنسرس کو خوبصورتی سے استعمال کیا، اس نے ہمیں مارنے کے لیے کچھ نہیں دیا، ہمیں کچھ شاٹس لینے پر مجبورکیا، اور اس سے وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہمیشہ بہت پیچھے رہتے تھے۔ ہمارے پاس ایک طویل بیٹنگ آرڈر تھا، ہم نے آگے بڑھنے کی کوشش کی، اور ہم 170 تک پہنچ گئے۔ تو میں سمجھتا ہوں ہم اچھی شروعات کر سکتے ہیں، تو ہم ہر طرح کا اسکور کر سکتے ہیں۔ ایم آئی کے بونگ کوچ نے اسکور کے بارے میں اپنا اندازہ مزید بیان کیا اور کہا میرے خیال میں اتنے چھوٹے گراؤنڈ پر 170 رنز بہت اچھا اسکور نہیں ہے۔ ہم نے کم رنز بنائے۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہم 190 سے زیادہ رنز بناتے تو ہمارے پاس ایک موقع ہوتا ۔ گیند کے ساتھ ہم اتنے درست نہیں تھے جتنے ہمیں ہونے کی ضرورت تھی۔
میدان میں احتجاجی بینرس کی اجازت نہیں
نئی دہلی۔ ایک مخصوص ایڈوائزری کے مطابق دہلی، موہالی، حیدرآباد اور احمد آباد سمیت چار شہروں میں آئی پی ایل میچ دیکھنے آنے والے شائقین کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) سے متعلق احتجاجی بینرز اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پے ٹی ایم انسائیڈرجو چینائی سوپرکنگز، دہلی کیپٹلز، گجرات ٹائٹنز، لکھنؤ سوپر جائنٹس، سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کا ٹکٹنگ پارٹنر ہے، نے چند ممنوعہ اشیاء کی فہرست دی ہے اور ان میں سے ایک بینر سے متعلق ہے۔یہ سمجھا جاتا ہے کہ فرنچائزز کی طرف سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جو اپنے اپنے ہوم میچوں کے ٹکٹنگ کے کاروبار کا انتظام کرتی ہیں۔اس نے احتجاجی بیانرس پر پابندی عائد کردی ہے۔