حیدرآباد۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے حیدرآباد کے پرتعیش علاقے فلم نگر میں نیا مکان خریدا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پیرکی رات محمد سراج نے اپنے مکان کی گھر بھرانی کی۔ ویراٹ کوہلی ، رائل چیلنجرس بنگلور کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ حیدرآباد کے فلم نگر میں محمد سراج کے نئے مکان پہنچے۔آرسی بی کی ٹیم فی الحال حیدرآبادمیں ہے۔ویراٹ کوہلی، کپتان ڈیوپلیسی اورکیدارجادھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرسی بی کے کھلاڑیوں کو محمد سراج کے مکان میں داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو وائرل ہوگئی ہے۔ محمد سراج کے مکان پرکوہلی اور دیگر ٹیم کے ارکان کی موجودگی سے متعلق ویڈیو میں کئی کھلاڑیوں کو مکان کے اندرجاتا ہوادیکھا گیا ہے۔ محمد سراج نے ان تمام کے ساتھ مل کر رات کا کھانا کھایا ۔