نئی دہلی، 6 اگست (آئی اے این ایس)ہندوستان کے فاسٹ بولرمحمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے گئے سنسنی خیز پانچویں ٹسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندیمیں اپنے کیریئر کا بہترین مقام حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستان نے یہ ٹسٹ 6 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابرکی ہے۔ محمد سراج نے میچ میں 190 رنزکے عوض 9 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا اور درجہ بندی میں 12 درجے بہتری کے ساتھ 674 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 15ویں نمبر پر پہنچ گئے، جو ان کے کیریئر کا بہترین مقام ہے۔کرشنا نے چوتھی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں اور وہ بھی کیریئر میں پہلی بار 59 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سراج اورکرشنا ایک ساتھ ایک ہی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں4 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے صرف دوسری ہندوستانی جوڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ 1969 میں دہلی میں آسٹریلیا کے خلاف بشن سنگھ بیدی اور ایراپلی پرسنا نے انجام دیا تھا۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کے فاسٹ بولرگَس ایٹکنسن اور جوش ٹنگ نے بھی اس میچ میں فی کس8 وکٹیں حاصل کرکے درجہ بندی میں کیریئر کا بہترین مقام حاصل کیا ہے۔ ایٹکنسن پہلی بار ٹاپ 10 میں داخل ہوئے ہیں جبکہ ٹنگ 14 درجے بہتری کے ساتھ 46 ویں مقام پرآگئے ہیں۔ بیٹنگ درجہ بندی میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ہیری بروک نے98گیندوں پر 111رنز کی اننگز کھیل کر دوبارہ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ سیریز میں مہمان ٹیم کے بیٹرس کو بھی شاندار مظاہروں کا صلہ ملا ہے۔ہندوستان کے اوپنر یشسوی جیسوال جنہوں نے اوول میں دوسری اننگز میں 118 رنز بنائے، پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے زمبابوے کے خلاف حالیہ میچ میں 9 وکٹیں لے کر کیریئر کی بہترین چوتھا مقام حاصل کر لی ہے اور پہلی بار800 ریٹنگ پوائنٹس کو عبورکیا ہے۔ ان کے ہم وطن ڈیرل مچل نے زمبابوے کے خلاف 80 رنز بنا کر بیٹرس کی فہرست میں دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے۔