سربراہ پرجا شانتی پارٹی کے اے پال کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے پرجا شانتی پارٹی کے سربراہ کے اے پال کے خلاف ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کے اے پال کے دفتر میں کام کرنے والی متاثرہ خاتون نے شی ٹیم سے رابطہ کیا تھا اور الزام لگایا کہ کے اے پی واٹس ایپ پر نامناسب پیغامات بھیج رہے ہیں اور اسے غیر مناسب طریقہ سے چھورہے ہیں۔ شی ٹیم نے تحقیقات کے بعد شکایت کو پنجہ گٹہ پولیس کو منتقل کردیا جس کے بعد پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اس کیس کی مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے۔ (ش)