دی ہیگ : عالمی صحت تنظیم کے سربراہ ٹی اے گھیبریسیس کی ایتھوپیا میں نسل کشی کے معاملہ میں تحقیقات کی جانی چاہئے۔ نوبل امن انعام کے لئے نامزد ڈیوڈ اسٹین من نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اپنی شکایت میں یہ مطالبہ کیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ایتھوپیائی باشندوں کے خلاف کارروائیوں میں راست طور پر فیصلہ ساز کی حیثیت سے شامل رہے۔ اِن کارروائیوں میں ہلاکت اور شدید زدوکوبی شامل ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے 2013 ء اور 2015 ء کے درمیان ایتھوپیائی کی سکیورٹی فورسیس پر کنٹرول میں اپنی شراکت قائم رکھی تھی۔