کلکتہ : مقبول بنگالی اداکارہ سربنتی چٹرجی نے جمعرات کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہو ئی تھیں۔چٹرجی نے یکم مارچ کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اور اس وقت کے ریاستی صدر دلپ گھوش کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔محترمہ چٹرجی نے ٹویٹ کیا، “بی جے پی سے تمام تعلقات منقطع کررہی ہوں ،میں نے گزشتہ اسمبلی انتخابات پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔”انہوں نے کہا، “اس کی وجہ ان کی پہل کی کمی اور بنگال کے مسئلے کو ایمانداری سے آگے نہیں بڑھانا ہے ۔
