بلغراد، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک نے چہارشنبہ کو اپنے بیٹے ڈینلو کے کوروناوائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا۔مسٹر ووسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا’’جب یہ سب شروع ہوا، تو میرے بیٹے ڈیننلو نے کہا کہ ہار ماننا کوئی آپشن نہیں ہے۔میرا پہلا بچہ کورونا وائرس سے متاثرہوا ہے ، اسے متعدی بیماری کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بیٹے ، تم یہ بھی جیتوگے ۔ تمہارا باپ تم سے محبت کرتا ہے اورہرکوئی تم سے محبت کرتا ہے ‘‘۔ خیال رہے سربیا میں اب تک 2،666 کورونا متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 65 افراد کی اس بیماری کے بعد موت ہو چکی ہے ۔