سربیا اور کوسوو کو یورپی یونین کا انتباہ

   

زغریب : یورپی یونین نے سربیا اور کوسوو کی طرف سے یروشلم میں سفارتخانہ کھولنے کے منصوبے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے۔ یورپی کمیشن کے ترجمان پیٹر سٹانو نے کہا کہ یورپی یونین کے کسی بھی رکن ملک کا سفارتخانہ یروشلم میں نہیں ہے۔ ان کے بقول یہ تشویش اور افسوس کی بات ہے کیونکہ اس طرح یروشلم سے متعلق یورپی یونین کے مشترکہ موقف پر سوال کھڑے ہو سکتے ہیں۔ سربیا اور کوسوو دونوں ہی یورپی یونین میں شامل ہونے کی کوشش میں ہیں۔