سربیا کے مشہور فٹبالر میلیان کی خودکشی

   

بلغراد۔30۔مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سربیا کے ایک مشہور فٹبالر میلیان مرداکووِچ نے ڈپریشن سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے 38 سالہ فٹبال کھلاڑی میلیان مرداکووِچ نے اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ہے، وہ کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ اور پریشانیوں میں مبتلا تھے۔ متعدد فٹبال کلبوں کی جانب سے کھیلنے والے ریٹائرڈ معروف اسٹرائیکر بلغراد کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے، ان کی دوست کا کہنا تھا کہ میلیان نے بہت زیادہ شراب نوشی شروع کر دی تھی اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔