فائنل میں یونان کے سٹیفانوس کو6-3 ، 6-4 سے ہرادیا
دبئی ۔یکم؍ مارچ(سیاست ڈاٹ کام)سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور آسٹریلین اوپن چیمپئن نوواک جوکووچ نے دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں یونانی ٹینس سٹار اور سیکنڈ سیڈڈ سٹیفانوس کو اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت شکست دے دی ۔فائنل میں انہوں نے 6-3,6-4سیٹوں سے کامیابی حاصل کی اور پانچو یں مرتبہ دبئی اوپن جیت لیا۔ سال کے آغاز سے یہ ان کی مسلسل 18ویں جیت ہے جبکہ کیرئیر کی 79ویں کامیابی ہے ۔دبئی میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے کیرن خچانوف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا۔دیگر میچوں میں یونان کے سٹیفانوس، فرانس کے گیل مونفلس اور برطانوی کھلاڑی ڈان ایوانز نے کامیابی حاصل کر کے ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ فرانس کے گیل مونفلس اور یونانی سٹیفانوس کا مقابلہ برطانوی ڈان ایوانز سے ہوا تھا۔
