ملبورن۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سربین کھلاڑی عالمی نمبرون نواک جوکووچ نے نہایت ہی آمرانہ طریقہ کار سے ساتویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رافیل نڈال کو 6-3، 6-2، 6-3 سے اتوار کو شکست دے دی۔ انہوں نے اسپانش سیکنڈ سیڈ کو دو گھنٹے چار منٹ میں راڈلیور آر اینڈ گراؤنڈ پر شکست دے کر پندرہواں گرانڈ سلام خطاب حاصل کیا۔ اس جیت کے بعد 31 سالہ جوکووچ نے راجر فیڈرر اور رائے ایمرسن کے چھٹویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹل کو مات دے کر ساتویں مرتبہ یہ خطاب جیتا۔ اس عظیم تر کامیابی پر جوکووچ نے فوراً سے ٹینس کورٹ پر جھک کر اس کو بوسہ دیا۔ اوپن کی تاریخ میں کبھی بھی اس سطح کے دو مرد کھلاڑیوں نے اتنی مرتبہ آمنا سامنا نہیں کیا جتنا یہ دونوں نے کیا ہے اور یہ ان کا 53 مرتبہ آمنا سامنا تھا۔ 2012ء کے سابق آسٹریلین پری فائنل میں ان کا پانچ گھنٹے 53 منٹ آمنا سامنا ہوا تھا جو گرانڈ سلام کی تاریخ کا سب سے طویل وقت تسلیم کیا گیا ہے۔ ابتداء میں نڈال گھبراہٹ اور مایوسی کا شکار نظر آرہے تھے جس کا بھرپور فائدہ جوکووچ نے اٹھایا اور ان پر حاوی ہوگئے۔ تین سیٹ تک ہسپانوی کھلاڑی نڈال کی سرویس میں پہلے راؤنڈ تک کوئی بھی موقع پر تعطل دکھائی نہیں دیا تھا لیکن سرب کھلاڑی کی اچانک تیزی نے ان کے عزائم پر پانی پھیرنا شروع کردیا اور جوکووچ نے اپنی گیند ڈیلیوری میں حاکمانہ انداز کے باعث پہلی چار سرویس گیمس میں کامیابی حاصل کرلی۔ یہاں تک کھیل کے 36 ویں منٹ میں نڈال جدوجہد کرتے دکھائی دینے لگے۔ پانچویں گیم میں دباؤ واضح نظر آرہا تھا اور سارے میچ کے دوران جوکووچ نے صرف دو مرتبہ سرویس کو توڑا تھا اور 30-15 سے وہ دو مرتبہ آگے رہے اور دوبارہ اسپانش کھلاڑی پر دو سیٹس سے برتری حاصل کرلی اور صرف ایک گھنٹے اور 16 منٹس میں انہوں نے یہ موقف حاصل کرلیا۔ اعداد و شمار ظاہر ہورہا تھا کہ سربیائی کھلاڑی نے صرف چار غیرمتوقع غلطیاں ہوئیں جبکہ ان کے حریف اسپانش کھلاڑی 20 مرتبہ غلطیوں کا ارتکاب کرچکے تھے جب تیسرے گیم کے تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے دوبارہ اس طرح ہلہ بول دیا کہ جس سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ وہ نڈال کو تہس نہس کرکے ہی دَم لیں گے اور اختتام بہت ہی تیز تر رہا اور گرانڈ سلام جیت کے بہت ہی قریب ہوگئے۔ اس فتح کے ساتھ جوکووچ ویمبلڈن اور یو ایس اوپن کے ساتھ ساتھ آسٹریلین اوپن کی گرانڈ سلام ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ وہ مئی میں فرنچ اوپن کیلئے فرانس کا دورہ کریں گے اور وہ اگر اس میں بھی کامیاب رہے تو وہ اوپن ایرا کے پہلے کھلاڑی کہلائیں گے جو چاروں سلامس کو دوبارہ جیت کا ریکارڈ بنائیں گے۔