بیجنگ: چین نے جمعرات کو پاکستان کے سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور چین پاکستان تعلقات میں ان کے شاندار تعاون کی تعریف کی۔سابق وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ عزیزمنگل کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ سرتاج عزیز پاکستان کے ایک تجربہ کار سیاست دان، حکمت عملی اور اقتصادی ماہر اور چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست تھے ۔