٭ کیرالا پولیس اور میڈیکل ٹیم نے قلب کی تبدیلی کے آپریشن کیلئے 40 منٹوں میں انسانی دل کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ تھرواننتاپورم سے کوچی منتقل کیا۔ زندگی بچانے والے اس مشن کیلئے ریاستی پولیس نے اپنے کرایہ کے ہیلی کاپٹر کی پیشکش کی۔ علاوہ ازیں گرین کاریڈر کا بھی انتظام کیا۔ 50 سالہ خاتون لالی گوپی ناتھ نے اپنے قلب کا عطیہ دیا جس کو جمعہ کے دن ذہنی طور پر مردہ قرار دیا گیا تھا۔
