سرجری کی شروعات ہی آیوروید سے ہوئی : یوگی

   

نئی دہلی : اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ زمانۂ قدیم کے سرجن آیوروید سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید کے ڈاکٹروں کو سرجری سکھائے جانے کے منصوبہ کی جو مخالفت کی جارہی ہے وہ ان کے (یوگی) لئے حیران کن ہے۔ پیر کے روز ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ آیوروید ڈاکٹروں کو سرجری سکھانے کی مخالفت حیران کن ہے جبکہ سرجری کی شروعات ہی آیوروید سے ہوئی۔ یاد رہیکہ گذشتہ ماہ انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (IMA) نے حکومت کے اس اعلامیہ کی مخالفت کی تھی جس میں آیوش اسٹیمس، آیوروید، یوگا، نیچروپیتھی، یونانی، ہومیوپیتھی سے وابستہ ڈاکٹروں کو سرجری سکھانے کی بات کہی گئی تھی۔ آئی ایم اے نے کہا تھا کہ ایسا کرنا مسکوپیتھی کے مترادف ہوگا اور سب کچھ الٹ پلٹ ہوجائے گا۔