سرجنس اسوسی ایشن کا ایک کروڑ روپئے کا عطیہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 9 اپریل ( پی ٹی آئی ) اسوسی ایشن آف سرجنس آف انڈیا نے کہا کہ اس نے اب تک کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ روپئے جمع کئے ہیں۔ اس رقم سے پرسنل پروٹیکشن اکویپمنٹ( پی پی ای ) ہیلت ورکرس کیلئے حاصل کی جائے گی اور باقی رقم کو پی ایم کئیرس فنڈ میں جمع کروایا جائیگا ۔ اسوسی ایشن کے صدر پی رگھو رام نے کہا کہ مختلف ریاستی چیاپٹرس کی جانب سے یہ رقوم جمع کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اسوسی ایشن کی جانب سے پی پی ای کی خریدی کیلئے بنگلورو سے کام کرنے والی سرکاری حکومت کی ایجنسی کو آرڈر دیدیا گیا ہے ۔ آئندہ 10 دن میں یہ پی پی ای کٹس دستیاب ہوجائیں گی ۔ اس کے علاوہ مابقی رقم کو پی ایم کیئرس فنڈ میں جمع کروانے کا بھی اسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے ۔