واشنگٹن ؍ نئی دہلی ۔ 23 اگست (ایجنسیز) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سرجیو گور کو ہندوستان میں نیا امریکی سفیر نامزد کردیا، انہیں جنوب اور وسط ایشیائی امور کیلئے خصوصی مندوب بھی مقرر کیا گیا ہے۔ گور اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدارتی پرسنل آفس کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گور نئے عہدے کیلئے سینیٹ سے توثیق تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سرجیو ان کے قریبی دوست ہیں جو کئی برسوں سے ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے صدارتی مہم میں بھی ساتھ دیا، کتاب کی اشاعت میں بھی کردار ادا کیا۔