نئی دہلی: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے چند ماہ قبل کانگریس نے جمعرات کو اپنے انچارج جے پرکاش اگروال کو فارغ کرتے ہوئے ایم پی انچارج کی اضافی ذمہ داری جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا کو سونپی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اجے رائے کو برجلال خبری کی جگہ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا اور پارٹی جنرل سکریٹری مکل واسنک کو گجرات کا انچارج بنایا۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق پارٹی صدر ملکارجن کھرگے نے یہ تقرریاں کی ہیں۔ مدھیہ پردیش میں اس سال نومبر-دسمبر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور ایسے میں اگروال کو فارغ کر کے سرجے والا کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔