حیدرآباد8ڈسمبر(سیاست نیوز) مہاراشٹرا و کرناٹک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کی نشاندہی کے بعد تلنگانہ نے سرحدی ضلع انتظامیہ کو چوکس رہنے اور تلنگانہ میں داخل ہونے والوں پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کے ہائی الرٹ میں اضلاع نظام آباد اور عادل آباد میں سخت چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیونکہ دونوں اضلاع مہاراشٹرا کی سرحد سے متصل ہیں اور ان اضلاع میں مہاراشٹرا کے شہریوں کی بڑی تعداد میں روزانہ کے اساس پر آمد و رفت کوئی نئی بات نہیں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ان اضلاع میں خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل کے ذریعہ سرحدی علاقوں میں شہریوں کی خصوصی جانچ اور ان کے کورونا وائرس معائنوں کو یقینی بنانے کے اقدامات کے علاوہ ان کی ٹیکہ اندازی کے سرٹیفیکیٹ کی جانچ کی جائے تاکہ ریاست تلنگانہ کے سرحدی اضلاع میں محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ م