واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کو اپنے وعدہ کے مطابق امریکہ ۔ میکسیکو سرحد کے اطراف دیوار کی تعمیر کیلئے پنٹگان کو کانگریس کی طرف سے منظورہ رقم سے 2.5 بلین ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ٹرمپ نے فیصلہ کے بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ قانون کی حکمرانی اور سرحدی سلامتی کی یہ عظیم فتح ہے‘‘۔
