تہران۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سرحد پر داعش کو منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ تاجکستان کے دورہ کے اختتام پر انہوں نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو سرحد پر منظم ہو کر خطہ کے دیگر ملکوں پر حملے کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ رئیسی کے بقول افغانستان میں داعش کی موجودگی نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لئے باعث فکر ہے۔ ایران اور افغانستان کے درمیان قریب 9 سو کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ طالبان کی سابقہ حکومت کو تہران نے تسلیم نہیں کیا تھا البتہ اس بار اس کا رویہ نرم دکھائی دے رہا ہے۔