نئی دہلی ۔ سرحدوں پر موجودہ صورتحال کو کشیدہ بتاتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مسلح افواج کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مختصر نوٹس پر تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ وہ دوسری 2 سالہ انڈین ایرفورس کمانڈرس کانفرنس سے یہاں ایر ہیڈکوارٹرس میں خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کی لڑائیوں میں فضائیہ کا رول کلیدی حیثیت رکھتا ہے اوراسے آرٹیفیشل انٹلیجنس ، بگ ڈاٹا ہینڈلنگ اور مشن لرننگ جیسی ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا ۔ راجناتھ نے میک ان انڈیا کے ذریعہ مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں دیسی ٹکنالوجی کے استعمال کا ذکر بھی کیا ۔