نئی دہلی : سرحد پر کشیدگی کے درمیان ہندوستان اور چین نیصورتحال کو مزید کشیدہ بنانے سے گریز کرتے ہوئے سرحد پر مزید فوج تعینات نہ کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ سینئرکمانڈرس کے چھٹے مرحلہ کے اجلاس کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں ممالک نے ایل اے سی کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا ہے اور سرحد پر موجودہ صورتحال کو ابتر ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات سے اتفاق کیا۔ اب اس سرحد پر مزید کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔ مشترکہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے قائدین کے درمیان پیدا ہونے والے اتفاق رائے کو ہی جلد سے جلد روبہ عمل لایا جائے گا۔