باکو : آذربائیجان کی فوج نے سرحدی خلاف ورزی کرنے والے 40آرمینی فوجیوں کو پسپاکردیا۔ آذری وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 40آرمینی فوجی قل بجر نامی قصبے کی سرحد کے قریب ملکی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 400 میٹر تک اندر آگئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ آرمینیا کے بزدل فوجی آذری فوج کو دیکھتے ہی بھاگ نکلے اور کسی جھڑپ کی نوبت نہیں آئی۔ آذری فوج نے اس پیش قدمی کو اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
