جموں : جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بی ایس ایف نے اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے جوانوں نے دریا کے کنارے ایک اینٹی ٹیک مائن دیکھی اورفوری طورپر اس بارے میں کنٹرول روم کو آگاہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مائن کو ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔