سردار پٹیل، کشمیر پاکستان کو دینے تیار تھے : کپل سبل

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر کپل سبل نے جموں و کشمیر کے خصوصی موقف سے متعلق دفعہ 370 کی برخاستگی پر جاری بحث کے درمیان منگل کو کہا کہ ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل پاکستان کو کشمیر دینے کے لئے تیار تھے ۔ سبل نے جو ماہر قانون بھی ہیں کہا کہ جموں و کشمیر کو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کرنے والے بل کی مختلف دفعات درحقیقت قانون کے مغائر ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے دریافت کیا کہ آیا اس بل کی پیشکش سے قبل متعلقہ فریقوں سے مشاورت کیوں نہیں کی گئی ۔