سردار پٹیل دوبارہ جنم لینے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے تو بہت ہی برہم ہوں گے : کانگریس

,

   

نئی دہلی ۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے کہا کہ بی جے پی کی پیان انڈیا این آر سی تجویز سے مہاتما گاندھی کو صدمہ ہوگا اور سردار پٹیل کو غصہ آئے گا۔ ہمارے مذہب میں دوبارہ جنم کا ایقان ہے اور اپنے بزرگوں سے ملاقات ہوتی ہے۔ اسی لئے سردار پٹیل کا جب دوبارہ جنم ہوگا اور وہ وزیراعظم مودی سے ملاقات کریں گے تو وہ ان پر برس پڑیں گے کیونکہ انہوں نے شہریت بل لاکر انہیں ٹھیس پہنچائی ہے۔ گاندھی جی کو صدمہ ہوا ہوگا جبکہ پٹیل برہم ہوجائیں گے۔