سردار پٹیل نے ایک اور کشمیر جیسی صورتحال سے بچالیا: کشن ریڈی

   

نئی دہلی 17 ستمبر (پی ٹی آئی) مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے یوم آزادی حیدرآباد کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل سے تشکر و ممنونیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس مجاہد آزادی نے اس (حیدرآباد) کو نظام کی حکمرانی سے آزاد کرواتے ہوئے ایک اور کشمیر جیسی صورتحال سے بچالیا۔ 17 ستمبر سابق ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔