احمدآباد ، 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات وجئے روپانی نے ’سردار‘ ولبھ بھائی پٹیل کے نصف مجسمہ کی ازبیکستان کے اندیجان میں رونمائی انجام دی۔ ایک سرکاری بیان میں ہفتہ کو بتایا گیا کہ روپانی پانچ روزہ دورے پر ہیں۔ چیف منسٹر نے اندیجان میں ایک سڑک کو ہندوستان کے ’مرد آہن‘ سے موسوم بھی کیا۔ ریجنل گورنر اندیجان ایس عبد الرحمانوف اس موقع پر موجود تھے۔ چیف منسٹر گجرات نے اندیجان ریجن کے پہلے انٹرنیشنل انوسٹمنٹ فورم میں حصہ بھی لیا، جہاں گجرات ازبیکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کوشاں ہے۔