سردار پٹیل کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی، دیگر مرکزی قائدین نیز کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اُن کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ ہندوستان کے پہلے نائب وزیراعظم تھے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اُنھوں نے جو راہ دکھائی وہ ہمارے لئے ہمیشہ تحریک کا باعث رہے گی اور اُسی کے ذریعہ ہم ملک کو متحد اور مقتدر اعلیٰ رکھیں گے۔ کانگریس کی طرف سے پرینکا گاندھی، چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ اور سچن پائلٹ و دیگر نے بھی سردار پٹیل کو خراج پیش کیا۔