نئی دہلی: سردیوں میں غیر متعدی امراض جیسے ‘کارڈیووَیسکلو ڈیزیز، اسٹروکس (فالج)، ذیابطیس، ہائپرپینٹشن وغیرہ سے متاثرہ افراد کے لیے بھی کئی چیلنجز بڑھ جاتے ہیں اور اس دوران ان میں اسٹروک کا اندیشہ بھی زیادہ ہو جاتا ہے ۔ آئی بی ایس انسٹی ٹیوٹ آف برین اینڈ اسپائن کے نیورولوجی کے سینیئر کنسلٹینٹ ڈاکٹر کشن راج نے کہا کہ اسٹروک کے مریضوں کے لیے درجہ حرارت میں ہلکی سی تبدیلی خاص طور پر ٹھنڈک ہونے پر اسٹروک کا جوکھم 16-18 فیصد بڑھ جاتا ہے ۔