سردی میںکمزور بچوں کیلئے کنگارو مدر کیئر مفید

   

یہ طریقہ بچے کا وزن بڑھانے اور جسمانی نشوونما میں مددگار ہے
گیا: موسم سرما شروع ہو چکا ہے ۔ اس موسم میں نومولود بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر نومولود نزلہ،زکام سے متاثر ہوتا ہے تو اسے نمونیا جیسا مسئلہ ہو سکتا ہے ۔ جبکہ ایک کمزور نومولود کے لیے اسے ہر وقت گرم رکھنا اور بھی ضروری ہو جاتا ہے ۔ کنگارو مدر کئیر اس کے لیے ایک ضروری علاج ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے ہوم بیسڈ چائلڈ کیئر پروگرام کے تحت والدین کو کنگارو مدر کئیر کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ امیت کمار، ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل آفیسر، آو ٹ ریچ اینڈ نیوٹریشن، کیئر انڈیا نے بتایا کہ قبل از وقت بچے کے لیے کنگارو مدر کئیر ضروری ہے ۔ دو کلو گرام سے کم وزنی بچہ کمزور ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ نو ماہ سے پہلے پیدا ہونے والے بچے قبل از وقت کے زمرے میں آتے ہیں۔ والدین یا خاندان کے افراد کو ایسے بچوں کوکنگارو مدر کئیر ضرور دینا چاہیے ۔کنگارو مدر کئیر ہائپوتھرمیا کو روکنے کے ساتھ ساتھ نوزائیدہ کے وزن میں اضافے میں بھی بہت موثر ہے ۔ اس سے بچے کی جسمانی نشوونما میں بھی مدد ملتی ہے ۔شدید سردی کے اوقات میں کمزور نوزائیدہ کی صحت کی پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔ ان کے جسم کا درجہ حرارت مستقل نہیں ہوتا۔