سردی کا قہر ‘ آصف آباد میں درجہ حرارت 3.5 ڈگری

,

   

شہر میں 8.4 ڈگری کے ساتھ راجندر نگر سرد ترین مقام
حیدرآباد 21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ساری ریاست تلنگانہ میں سردی کا قہر جاری ہے ۔ ٹھٹھرا دینے والی سردی نے عام زندگی کو بھی مفلوج کرنا شروع کردیا ہے ۔ لوگ دن کے اوقات میں بھی گرم لباس ذیب تن کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم درج کیا جا رہا ہے ۔ ریاست بھر میں سب سے کم درجہ حرارت آصف آباد ضلع کے گنا دیری کے مقام پر درج کیا گیا جو 3.5 ڈگری سلسئیس تھا ۔ اسی طرح عادل آباد میں 3.8 ڈگری سلسئیس اور منچریال میں5.5 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اضلاع میں شدت کی سردی کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہونے لگی ہے اور لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اسی طرح حیدرآباد میںبھی درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آتی جا رہی ہے ۔ شہر میں راجندر نگر سب سے سرد ترین مقام ہے جہاں درجہ حرارت 8.4 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سیری لنگم پلی میں 8.8 ڈگری ‘ پٹن چیرو میں 9.1 ڈگری سکندرآباد میں 9.5 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔