ممبئی، 5 جولائی (ایجنسیز) سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان، کاجول اور پرتھوی راج سوکمارن کی فلم ’’سرزمین‘‘کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 25 جولائی 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بجائے جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔ ’’نادانیاں‘‘ کے بعد یہ ابراہیم علی خان کے کریئر کی دوسری فلم ہوگی۔ نیٹ فلکس پر اپنی فلم ’’نادانیاں‘‘ کی ریلیز کے بعد ابراہیم اپنی اگلی فلم ’’سرزمین‘‘ کیلئے تیار ہیں۔ ان کی فلم ’’نادانیاں‘‘ کی طرح ’سرزمین‘بھی تھیٹر اوراو ٹی ٹی دونوں پر ریلیز کی جائے گی۔ کشمیر پرمبنی اس کرائم تھریلر فلم کی ہدایتکاری بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی نے کی جبکہ اس میں کاجول اورپرتھوی راج سوکمارن نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔ ’سرزمین‘ کے 2 منٹ 31 سکنڈ پر مبنی ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ودھو دنود چوپڑہ کی 2000 کی ایکشن تھریلر فلم ’’مشن کشمیر‘‘ کی طرح ہوگی جس میں سنجے دت، پریتی زنٹا اور سونالی کلکرنی نے اداکاری کی تھی۔ ’’سرزمین‘‘ کے ٹریلر میں ایک فوجی آفیسر کی کہانی بیان کی گئی ہے جو اپنے بیٹے کے ساتھ ایک دہشت گرد گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ دھرما پروڈکشن نے فلم کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’ یہاں ہر فیصلہ ایک قربانی ہے، دیش کی یا اپنوں کی، کچھ ایسی سرزمین کی کہانی ہے۔‘‘