سرسبز وشادابی کیلئے نوجوان سڑک کے دونوں جانب پودے لگائیں

   

ضلع کلکٹر کا مواضعات میں قومی روزگار اسکیم کے کاموں کا معائنہ ،مزدوروں سے ملاقات

نارائن پیٹ۔10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی داسری ہری چندنا ، آئی اے ایس نے نارائن پیٹ ضلع کے منڈل نروا کے موضع یاترچیڈو کا دورہ کیا ، جہاں قومی روزگار اسکیم کے تحت جاری کاموں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے مزدوروں سے دریافت کیا کہ انہیں وقت پر مزدوری دی جارہی ہے کہ نہیں ؟ ۔ ضلع کلکٹر نے موضع میں موجود نرسری کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور پودوں کی نگہداشت اور اس کی حفاظت کیلئے لگائے گئے جالیوں کو صحیح طور پر لگانے اور پودوں کی روزآنہ آبیاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ جنہوں نے موضع کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ گاڑی کی سرسبز و شادابی کے لئے گڑھے کھودنے اور گاؤں کی سڑکوں کے دونوںجانب پودے لگانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں ۔ انہوں نے کہاکہ آب و ہوا کی درستگی اور اچھی بارش کیلئے شجرکاری بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ ہر گھر اور ہر فرد اپنے اپنے گھروں کے سامنے درخت لگائیں اور خود اس کی آبیاری اور حفاظت کریں ۔ حکومت عوام کو پودے فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے ۔ اس دورہ میں ان کے ہمراہ منڈل اسپیشل آفسیر دیواگیاری ، ایم پی ڈی تحصیلدار شریمتی سرلہ کے علاوہ گاؤں کے سرپنچ اور ایم پی ٹی سی وغیرہ موجود تھے ۔