پولیس کی بڑے پیمانے پرکارروائی، نقد رقم و چیک کے بشمول 4 کروڑ روپئے ضبط
گمبھی راؤ پیٹ۔یکم؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی سرسلہ اکھیل مہاجن کی ہدایت پر سرسلہ و ویملواڑہ میں پولیس بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر فینانس کا کاروبار چلانے والوں کے خلاف کارروئی انجام دی گئی، اس کارروئی میں 13 لاکھ 95 ہزار 120 روپے نقد رقم،4 کروڑ 19 لاکھ 9ہزار 250 روپیے مالیتی 113 چیکس اور دیگر ضروری کاغذات ضبط کر لیے گئے ۔اس سلسلے میں فینانسروں کی بھی گرفتاری عمل لائی گی، بعدازاں ضلع ایس پی نے عوام کو مشور دیا کہ و ہ فینانسروں کی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تاجروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جو لوگوں کی مالی ضروریات سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور سود پر رقم دے کر ان سے زیادہ سود وصول کرتے ہیں۔ ایس پی نے درخواست کی کہ لوگ اپنی ضروریات کے لیے ضرورت سے زیادہ رقم قرض لے کر اس کی عدم ادائیگی پر خودکشی کر کے اپنے خاندانوں کو مشکلات میں نہ ڈالیں۔ ایس پی نے کہ حکومت کی اجازت سے قانونی طریقوں سے فینانس کرنے والوں پر ہی بھروسہ کیا جائے اور جو لوگ بغیر کسی حکومتی اجازت کے غیر قانونی فینانس کا کاروبار کرتے ہیں ان کی تفصیلات ضلعی پولیس آفس میں دی جائیں اور شکایت بھی کی جائے۔ مقامی پولیس سے رابطہ کریں اور نمبر 100 ڈائیل کریں۔ معلومات دینے والوں کی تفصیلات کو خفیہ رکھتے ہوئے اور مکمل تفتیش کرتے ہوئے متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا۔ قرض لینا اور دینا جرم نہیں ہے، لیکن آر بی آئی کے قوانین اور تلنگانہ قرضہ ایکٹ کی دفعات کے مطابق کوئی بھی شخص بغیر لائسنس کے قرض دے سکتا ہے اور نہ لے سکتا ہے۔ اس معائنہ میں سی آئی موگیلی، اپیندر، کرشنا کمار، کروناکر، وینکٹیش، ایس آئی ماروتی، کرن کمار، سرینواس، تروپتی، بالا کرشنا، وینکٹ راجم، لکشماریڈی پریما دیپ، ناگراجو شامل تھے۔