کے ٹی آر کا حلقہ اسمبلی ہونے کی وجہ واقعہ کو رائی کا پہاڑ بنانے اپوزیشن کی کوشش
گمبھی راو پیٹ ۔راجننہ سرسلہ ضلع کے سرکاری دواخانہ میں ایک نرس نے رقص کیاجس کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔یہ دواخانہ سرسلہ ضلع کے تنگالاپلی علاقہ میں واقع ہے۔حال ہی میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر دلہے کی موجودگی میں تلگوفلم ’’بْلٹ بنڈی” کے ایک گیت پر رقص کرتے ہوئے تمام کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی تھی۔ اس دلہن کے ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سے اس گیت پر رقص کے تعلق سے لوگوں میں جوش وجذبہ پایاجاتا ہے۔اس گیت پر دلہن کے رقص کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سرسلہ کے تنگالہ پلی دواخانہ میں ڈیوٹی پر موجود کنٹریکٹ نرس جیوتی نے بھی اسی گیت پر رقص کیا ہے۔اس کا ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ نرس جو اپنے روایتی سفید لباس میں ہے، اپنی ساتھی نرسوں کی موجودگی میں یہ رقص کررہی ہے۔اس کے رقص کو دیکھ کر وہاں موجود بعض افراد نے اس کاویڈیو بنایا جو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر برہمی کا اظہار کیا اور اسکی تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعدڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سومن موہن راو نے جیوتی کو میموجاری کرتے ہوے رقص کے دوران جیوتی کی حوصلہ افزائی کرنے پر دیگر اسٹاف کو بھی شوکاز نوٹیس دی گئی، تاہم نرس جیوتی کا کہنا ہے کہ اس نے یوم آزادی کے پْرمسرت موقع پر ا س گیت پر رقص کیاتھا۔ واضح رہے کہ سرسلہ جہاں سے کے ٹی آر نمایندگی کرتے ہیں اس واقعہ پر اپوزیشن جماعت بی جے پی ہوا دینے کی کوشیش اور تنقید کر رہی ہے
