گمبھی راؤ پیٹ میں بی آر ایس کارکنوں کے اجلاس سے مختلف قائدین کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجنہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ میں آج بی آر ایس کارکنوں و قائدین کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں وائس چیرمین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بوئن پلی ونود کمار ، ٹیسکو آپ چیرمین کونڈوری رویندر راؤ ، ضلع صدر بی آر ایس سرسلہ توٹلہ آگپا نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مقامی سرپنچ و بی آر ایس قائدین کٹکم سریدھر و دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کیلئے کمربستہ ہوجائیں ۔ بوئن پلی ونود کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ بوئن پلی ونود کمار نے اپنے خطاب میں پردیش کانگریس کمیٹی صدر ریونت ریڈی کی جانب سے دھرنی پورٹل سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ کے سی آر نے ایک بہتر منصوبہ کے تحت دھرنی پورٹل کو روبہ عمل لایا جس کے تحت 95فیصد زمین رکھنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ پہونچایااور وہ خود اپنی زمین کے مالک بن گئے ۔ اس اجلاس کو ٹیسکو آپ چیرمین کونڈوری راویندر راؤ نے بھی مخاطب کیا ۔ اس اجلاس کو صدر ضلع بی ار ایس توٹہ آگپا نے بھی مخاطب کرتے ہوئے 10 نومبر کو کے ٹی راماراؤ کی جانب سے پرچہ نامزدگی کے پروگرام میں کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے اور انتخابات کے دوران کے ٹی راما راؤ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی پر زور دیا اور کہا کہ آئندہ دو تین دنوں میں یوتھ کمیٹی کی میٹنگ رکھی جائے گی ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی وجئے لکشمی ، ایم پی پی کرونا سریندر ریڈی ضلع کوآپشن رکن محمد احمد علی ، عبدالوحید ، عباداللہ خان ، محمد محبوب علی ، زرعی مارکٹ کمیٹی ڈائرکٹر فرحان ، نواز خان ، محمد احمد علی اور دوسرے موجود تھے ۔