سرسلہ میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال

   

گمبھی راؤ پیٹ۔/3 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجنا سرسلہ ضلع آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے کی جانے والی غیر معینہ مدت کی ہڑتال آج 29 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ ضلع سے تعلق رکھنے والے آر ٹی سی جے اے سی قائدین نے آج موضع صمدرالنگا پور کا دورہ کرتے ہوئے پلے باٹا پروگرام کے تحت عوام سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر ان آر ٹی سی ملازمین سمیت آر ٹی سی جے اے سی کے قائدین کو مقامی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین جن میں پرساد ، واجد حسین، کشن گوڑ، وینکٹی ، پرماراملو نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے وئے حکومت اورچیف منسٹر کے سی آر کی اس سردمہری پر اظہار تعجب کیا۔ اس موقع پر آر ٹی سی جے اے سی قائدین لکشمن، راجندر، دیویا، انجیا اور دیگر موجود تھے۔