سرسلہ میں آٹوڈرائیورس کا انوکھا احتجاج

   

حیدرآباد 9 اکتوبر(یواین آئی) راجنا سرسلہ ضلع ویمل واڑہ میں آٹو ڈرائیورس نے انوکھااحتجاج کیا۔ راجنا مندر تک مفت بس خدمات کے آغاز پر روزگار کے متاثرہونے کا خدشہ ظاہر کرکے انہوں نے تپاپور بس اسٹانڈکے قریب پرانے آٹو کو نذرآتش کر دیا۔ انہوں نے مفت بس خدمات کے اعلان پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی آمدنی مندر آنے والوںسے ہے اگر مندر تک مفت بس خدمات رہیں تو ان کی آمدنی بُری طرح متاثر ہوگی۔ آٹو ڈرائیورس نے نعرہ بازی کی اور مفت بس سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔