سرسلہ، گمبھی راو پیٹ 29 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجننہ سرسلہ ضلع میں پولیس نے دیسی ساختہ بندوقیں تیارکرنے والے ایک شخص اوران بندوقوں کو جنگلی جانوروں کے شکار کے لئے استعمال کرنے والے دیگر تین افراد کو گرفتار کرلیا گمبھی راو پیٹ منڈل موضع گجا سنگاورم سے تعلق رکھنے والا شنکر نامی شخص د یسی ساختہ بندوقیں تیار کرتے ہوئے جنگلی جانوروں کے شکاریوں کو فروخت کررہاتھا۔پولیس نے شنکر کے گھر پرچھاپہ مارا جہاں وہ مختلف اوزاروں سے بندوقیں بناتا ہوا پکڑا گیا۔اس کے پاس سے بندوق کے دو بیرل اور انہیں بنانے میں استعمال ہونے والے اوزار و اشیا ضبط کرلئے گئے۔بعد ازاں پولیس نے اس کے ساتھیوں چندرامولی، ہریش اورگنگیا کو شنکر سے بندوقیں خریدنے اور جانوروں کے شکار کے لیے استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ چار افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے ریمانڈ کردیا گیایلاریڈی پیٹ سرکل انسپکٹر سرینواس، گمبھی راوپیٹ ایس آئی رام موہن کی جانب سے اس کامیاب سراغ لگانے اور چالاکی کے ساتھ کام کرنے پر ضلع ایس پی آکھل مہاجن نے مبارک باد دی ۔اس پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی چندر شیکھر ریڈی، سی آئی سرینواس، ایس آئی رام موہن اور رماکانت کے علاوہ دیگر موجود تھے۔