سرسلہ میں صفائی انتظامات میں لاپرواہی پر کلکٹر کی برہمی

   

گمبھی راؤ پیٹ /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجنہ سرسلہ ضلع کلکٹر دیورکنڈہ کرنشا بھاسکر نے آج ضلع کے مختلف مقامات جس میں یلاریڈی پیٹ مستاآباد لوئن پلی وغیرہ شامل ہیں کا دورہ کیا جہاں وہ 30 روزہ ایکشن پلان کے تحت روبہ عمل لائی جارہی اسکیم سے متعلق صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ یلاریڈی پیٹ میں عدم صفائی پر متعلقہ عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوراً عمل آوری کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ان مقامات پر شجرکاری کی اور عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس کام کو اپنا ضروری کام تصور کرتے ہوئے 10-10 پودے لگائیں ۔ انہوں نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے شجرکاری کو ضروری قرار دیا ۔