حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) بلدی نظم و نسق کے وزیر کے ٹی راما راؤ نے راجنا سرسلہ میں میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری پر سرسلہ کے عوام کی طرف سے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کالج میں داخلے اسی سال شروع کئے جارہے ہیں۔ ایم بی بی ایس کی ایک سو سیٹس پر داخلے دیئے جائیں گے۔ یہ میڈیکل کالج کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کے تحت ہوگا۔