سرسلہ میں میگا پاور لوم کلسٹر کیلئے مرکز کو کے ٹی آر کا مکتوب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے سرسلہ میں میگا پاورلوم کلسٹر کی منظوری کیلئے مرکز کو 7 مرتبہ مکتوب روانہ کیا گیا لیکن کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اس سلسلہ میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ مرکزی وزیر پیوش گوئل کو پھر ایک مرتبہ اس سلسلہ میں مکتوب بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی صنعتوں کے قیام کے ذریعہ روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے سرسلہ میں پاورلوم کلسٹر کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مرکز نے سات مرتبہ نمائندگی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں بافندوں کی بھلائی کیلئے مرکز کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگا پاورلوم کلسٹر کے قیام سے متعلق تمام تر تفصیلات مرکز کو روانہ کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بافندوں کے تحفظ اور ان کی مدد کیلئے بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اسکیمات اور رعایتوں کے تحت تلنگانہ کو فنڈز کی اجرائی عمل میں نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بافندوں کی بھلائی کیلئے کئی اسکیمات متعارف کی ہیں۔ر