حیدرآباد۔ 31 ۔ اگست (سیاست نیوز) ضلع راجنا سرسلہ کے گھمبی راؤ پیٹ کے پاس کل پانی میں پھنس جانے والی آر ٹی سی آج صبح پانی میں بہہ گئی ۔ پولیول برج پر پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے کل آر ٹی سی بس پھنس گئی تھی ۔ مقامی عوام نے بس میں سوار مسافرین کو محفوظ طریقہ سے باہر نکالا تھا اور جے سی بی کی مدد سے بس کو پانی سے باہر نکالینے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی ، آج صبح میں برج پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے بس پانی میں بہہ گئی ۔ تفصیلات کے بموجب سدی پیٹ ڈپو کی آر ٹی سی بس کاما ریڈی سے 25 مسافرین کے ساتھ براہ گھمبی راؤ پیٹ سے سدی پیٹ جارہی تھی ، اسی دوران پیر کو ہوئی زبردست بارش سے لنگنا پیٹ کے پاس مانیر ندی پانی کے بہاؤ میں اچانک تیزی پیدا ہوگئی ۔ مضافات میں واقع بولیول برج پر سے سیلاب کا پانی بہہ رہا تھا ۔ بس ڈرائیور نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافرین کو بس سے اتار دیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا تھا۔ N